آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا برطانیہ میں فقیدالمثال استقبال

0

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کا برطانیہ میں فقیدالمثال استقبال… دورہ برطانیہ کے پہلے دن آرمی چیف کا پُر تپاک استقبال کیا گیا…

اس موقع پر آرمی چیف کو تاریخی رائل ہارس گارڈز پریڈ گراؤنڈ میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا… گارڈ آف آنر کے دوران برطانوی ملٹری بینڈ کی طرف سے پاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا…

دورہ برطانیہ کے دوران آرمی چیف برطانوی عسکری اور سول قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے… دورہ کے دوران آرمی چیف برطانوی آرمی یونٹس کا دورہ بھی کریں گے… آرمی چیف کا دورہ برطانیہ دونوں ممالک کے درمیان مستحکم اور دائمی تعلقات کی خمازی کرتا ہے…

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.