غیرملکی سرمایہ کاری پر 7ماہ میں ایک ارب31کروڑ ڈالر منافع کی بیرون ممالک ترسیل:اسٹیٹ بینک

غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی بیرون ممالک منتقلی۔۔۔۔۔اسٹیٹ بینک نے منافع کی بیرون ممالک منتقلی کی تفصیلات جاری کر دیں

جنوری میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر 10 کروڑ 29 لاکھ ڈالر منافع بیرون ممالک منتقل ہوا۔۔۔۔

سب سے زیادہ 3 کروڑ 61 لاکھ ڈالر منافع تیل وگیس کی کمپنیوں نے منتقل کیا۔۔۔کیمیونیکیشن سیکٹر نے ایک کروڑ 64 لاکھ ڈالر منافع منتقل کیا۔۔

بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں نے ایک کروڑ 61لاکھ ڈالر بیرون ممالک بھیجوائے۔۔۔ جنوری میں سالانہ بنیادوں پر جنوری میں منافع کی منتقلی میں 19فیصد کمی آئی۔۔۔۔

رواں مالی سال کے7ماہ میں ایک ارب 31کروڑ ڈالر منافع بیرون ممالک منتقل ہوا۔۔۔۔گذشتہ سال کے مقابلے میں منافع کی منتقلی میں 90 فیصد اضافہ ہوا۔۔۔۔

فوڈ کمپنیز نے سب سے زیادہ 26 کروڑ30 لاکھ ڈالر منافع منتقل کیا۔۔۔۔پاور کمپنیوں نے 18 کروڑ 28 لاکھ ڈالر منافع منتقل کیا۔۔۔

16کروڑ 46لاکھ ڈالر مالیاتی اداروں نے بیرون ممالک منتقل کئے۔۔۔آئل اینڈ گیس کمپنیوں نے 10کروڑ86لاکھ ڈٓالر منافع منتقل کیا۔۔۔

سب سے زیادہ 43کروڑ ڈالر منافع برطانیہ منتقل ہوا۔۔۔امریکی کمپنیوں نے 16کروڑ58لاکھ ڈالر منافع منتقل کیا۔۔۔

یو اےای کی کمپنیوں نے 14کروڑ49لاکھ ڈالر منافع منتقل کیا۔۔۔چین کی کمپنیاں 9کروڑ37لاکھ ڈالر منافع لے گئیں۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے