کراچی کی لانڈھی جیل سے 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا۔۔۔ رہائی پانے والے بھارتی قیدیوں کو ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔۔
ایدھی فاؤنڈیشن بس کے ذریعے ان بھارتی قیدیوں کو لاہور کے واہگہ بارڈر پہنچائے گی جہاں سے انہیں بھارت کیلئے روانہ کر دیا جائے گا۔۔۔ سفر کے تمام اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن برداشت کرے گی۔۔ ایدھی فاؤنڈیشن نے رہا ہونے والے بھارتی ماہی گیر قیدیوں کو تحائف بھی دیئے ہیں۔۔
