وزیراعظم24فروری کو آذربائیجان کا دورہ کریں گے

وزیرِاعظم شہباز شریف 24 اور 25 فروری کو آذربائیجان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔۔۔۔آزربائیجان کے صدرِ الہام علئیوف نے دورے کی دعوت دی تھی۔۔

مارچ 2024 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا آذربائیجان کا یہ دوسرا دورہ ہو گا۔۔۔ وزیراعظم کے ساتھ اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی باکو جا رہا ہے۔۔۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور کابینہ کے دیگر اہم وزراء بھی وفد میں شامل ہوں گے۔۔۔

دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر وسیع تبادلہ خیال ہوگا۔۔ توانائی، تجارت، دفاع، تعلیم اور ماحولیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی جائے گی۔۔۔

دفتر خارجہ کے مطابق مختلف شعبوں میں تعاون کے کئی مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔۔۔آذربائیجان، پاکستان کا ایک اہم اقتصادی اور تزویراتی شراکت دار ہے۔۔

وزیراعظم شہباز شریف آذری سرمایہ کاروں اور تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے۔۔۔

وزیرِاعظم آذربائیجانی صدرِ کے ساتھ حال ہی میں آزاد کرائے گئے علاقے کاراباخ کے ضلع فضولی کا بھی دورہ کریں گے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے