روسی فورسز کا یوکرین پر میزائل حملہ، 14 افراد ہلاک

کیف : یوکرینی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ روس نے خارکیو ریجن اور مشرقی شہر ڈوبروپیلیا میں میزائل اور ڈرون حملے کیے، جس کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 14 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق وزارت داخلہ نے بتایا کہ روسی فورسز نے ڈوبروپیلیا میں بلیسٹک میزائل، متعدد راکٹس اور ڈرونز سے حملے کیے، جس سے 8 منزلہ عمارت اور 30 گاڑیاں تباہ ہو گئیں، جبکہ حملے سے 5 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک اور 30 دیگر زخمی ہوگئے۔

یوکرینی وزارت کا مزید کہنا تھا کہ خارکیو ریجن کے شمال مشرق میں علیحدہ ڈرون حملے میں تین شہری ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے فیس بک پر جاری بیان میں بتایا کہ ایسے حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ روسی مقاصد تبدیل نہیں ہوئے، لہٰذا یہ ضروری ہے کہ زندگیوں کی حفاظت کے لیے اپنی بہترین کوششیں جاری رکھیں، فضائی دفاع کو مضبوط کریں اور روس کے خلاف پابندیوں میں اضافہ کریں، ہر وہ چیز جس سے ولادیمیر پیوٹن جنگ کے اخراجات کررہا ہے، اسے لازمی تباہ ہونا چاہیے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے