راولپنڈی : جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے 190 مسافروں کو بازیاب کرالیا، 30 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔اب تک 190 مسافروں کو دہشت گردوں سے بازیاب کروا لیا گیا ہے ۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 30 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔ عورتوں اور بچوں کی خود کُش بمباروں کے ساتھ موجودگی کی وجہ سے آپریشن میں انتہائی اختیاط برتی جا رہی ہے ۔باقی ماندا دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
