موڈیز نے پاکستانی بینکاری نظام کی ریٹنگ مستحکم سے مثبت کر دی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی بینکنگ آؤٹ لک مستحکم سے مثبت کر دی گئی ۔ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔۔۔۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیزکی پاکستان کی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری ،،،،پاکستان کی بینکنگ آؤٹ لک مستحکم سے مثبت کر دی ،،،، پاکستان کی میکرو اکنامک صورت حال میں ایک سال میں بہتری کا اعتراف

موڈیز کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ہے جو گزشتہ سال اڑھائی فیصد تھی ۔آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کے لیے فنڈنگ کے امکانات میں بہتری آئے گی اور دیگرممالک اور عالمی مالیاتی اداروں سے فنڈنگ ممکن ہو سکے گی ۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی بیرونی فنانسنگ کی ضرورت تقریباً 21 بلین ڈالر جبکہ 27-2026 کے لیے تقریباً 23 بلین ڈالر درکار ہوں گے ۔پاکستان کے پاس 11 ارب ڈالرز کے زرمبادلہ ذخائر ضرورت سے بہت کم ہیں۔۔

موڈیز کاکہناہے کہ بلند بیرونی مالی ضروریات کے ساتھ 3 سے 5 سال پالیسیوں میں مشکلات درپیش ہوں گی ۔کمزور گورننس اورحکومتی اصلاحات ترقی کی رفتار کو سست کر سکتی ہیں جب کہ مہنگائی کی وجہ سے سماجی مزیدتناؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔زیادہ ٹیکسز اور توانائی کی قیمتیں بھی اصلاحات پر دباؤ ڈال سکتی ہیں۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے