دنیا بھر میں سونے کی قیمت آسمان کی بلندیوں کو چھو گئی

0

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت نے تاریخ کا نیا ریکارڈ بنا لیا۔۔۔ لندن گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی 3045 ڈالر میں ٹریڈنگ جاری ہے۔۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مختلف ممالک پر ٹیکس عائد کرنے پر امریکہ میں معاشی کساد بازاری کا خوف گہرا ہوتا جا رہا ہے جس کے باعث سونے میں سرمایہ کاری بڑھ گئی ہے۔۔

امریکہ کے یمن اور اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال نے بھی گولڈ مارکیٹ میں ہیجانی کیفیت پیدا کر دی ہے۔۔

صرف عالمی مارکیٹ میں ہی نہیں پاکستان میں بھی سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 3 لاکھ 19 ہزار روپے فی تولہ پر پہنچ گئی۔۔ بدھ کو ایک تولہ سونا 1650 روپے مہنگا ہوا۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.