توہین رسالت و توہین قرآن پاک کیس میں عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا۔ پانچوں مجرموں کو پھانسی، عمر قید اور مجموعی طور پر 100 سال قید سخت کی سزا سنائی گئی۔ فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی طارق ایوب نے سنایا ۔۔
توہین رسالت و توہین قرآن پاک کیس میں پانچوں مجرمان کو مجموعی طور پر 65 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا،
عدالت نے مجرمان محمد ارسلان ، علی عباس، فیصل ریحان، خرم افضال اور زنیر سکندر کو سزا سنائی۔ مجرمان کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائمز نے مقدمہ درج کیا تھا۔
عدالت نے قرار دیا کہ مجرمان نے گھناؤنا جرم کیا ہے یہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں لہذا مجرمان کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے جب تک ان کی موت نہ واقع ہوجائے۔
فیصلہ کے وقت انتہائی سخت سیکورٹی اور بڑی تعداد میں وکلاء اور شہری موجود تھے بعد فیصلہ پانچوں مجرمان کو عدالت سے سخت سیکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔