عمران خان کی تین بہنیں اور متعدد پارٹی رہنما گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے اہل خانہ سے ملاقات نہ کرانے پر احتجاج ۔۔۔۔ عمران خان کی تینوں بہنوں علیمہ خان، نورین خان اور عظمیٰ خان نے کزن قاسم نیازی کے ساتھ اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کیا جس پر پولیس نے تینوں بہنوں اور عمران خان کے کزن کو گرفتار کر لیا۔۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کی خاتون رہنما عالیہ حمزہ کو بھی گورکھپور ناکہ پر روک لیا گیا، اسی طرح ‏اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد خان بھچر کو بھی اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا، ان کے ہمراہ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی بھی موجود تھے۔

پولیس نے ان تمام رہنماؤں کو بھی حراست میں لے لیا۔۔

تحویل میں لیے گئے افراد میں پی ٹی آئی ایم این اے شفقت اعوان، صاحبزادہ حامد رضا بھی شامل ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے