اوورسیز پاکستانیوں نے نئی تاریخ لکھ ڈالی ۔۔قیام پاکستان کے بعد سب اب تک ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ بن گیا ۔۔۔۔۔۔ مارچ میں Workers Remittances میں 37 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا ۔ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے تاریخ میں پہلی بار چار ارب ڈالر سے زائد ترسیلات بھیجیں۔
رواں مالی سال کے نو ماہ میں ترسیلات زر کی آمد بھی ایک ریکارڈ بن گئی۔ 28 ارب ڈالر کی ترسیلات نے تمام ریکارڈز توڑ دیئے ۔ ایک سال میں ترسیلات زر میں 33 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔۔۔۔ سٹیٹ بینک نے مختلف ممالک سے آنے والی رقومات کی تفصیلات جاری کر دیں ۔
2024 کے مقابلے میں اس سال بیرون ممالک سے آنے والی ترسیلات میں 7 ارب ڈالر اضافہ ہوا ۔سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی 6 ارب 88 کروڑ ڈالر بھیج کر بازی لے گئے ۔ متحدہ عرب امارات سے 5 ارب 70 کروڑ ڈٓالر وصول ہوئے۔۔۔
برطانیہ میں رہنے والے پاکستانیوں نے 4 ارب 24 کروڑ ڈالر بھیج کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔۔۔ امریکہ سے 3 ارب 26 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔ حکومت نے رواں مالی سال ترسیلات زر کا ہدف 36 ارب ڈالر سے بڑھا کر 38 ارب ڈالر کر دیا ہے۔