صدر ٹرمپ کے ٹیرف لگا کر آمدنی بڑھانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،امریکی کسٹمز کا بڑا انکشاف

دنیا کے تمام ممالک پر ٹیرف لگا کر آمدنی بڑھانے کے صدر ٹرمپ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔  امریکہ کے کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن نے صدر ٹرمپ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔

امریکی محکمہ کسٹمز کے مطابق نئے ٹیرف عائد ہونے کے بعد سے یومیہ 50 کروڑ ڈالر ٹیکس حاصل ہو رہا ہے جو اس سے پہلے 25 کروڑ ڈالر تھا۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ نئے ٹیرف سے یومیہ 2 ارب ڈالر کا ٹیکس اکٹھا ہو گا۔

امریکی محکمہ کسٹمز کے مطابق 20 جون 2025 سے اب تک صدر ٹرمپ نے تجارت سے متعلق 15 صدارتی احکامات جاری کئے جس سے مجموعی طور پر 21 ارب ڈالر ٹیکس حاصل ہوا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے