دریائے کانگو کا اندوہناک حادثہ: کشتی میں آگ بھڑکنے اور الٹنے سے 148 ہلاک، 100 سے زائد لاپتہ

0

دریائے کانگو میں ایک مسافر بردار کشتی میں آگ لگنے اور الٹنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 148 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ 100 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ مقامی حکام نے جمعہ کے روز اس المیے کی تصدیق کی۔

حادثہ شمال مغربی کانگو کے شہر Mbandaka کے قریب پیش آیا، جب لکڑی کی کشتی HB Kongolo پر مبینہ طور پر کھانا پکانے کے دوران آگ بھڑک اٹھی۔ اس کے بعد کشتی خوف و ہراس کے باعث الٹ گئی۔

کشتی پر تقریباً 500 مسافر سوار تھے آگ لگتے ہی درجنوں افراد دریا میں کود گئےکئی خواتین اور بچے ڈوبنے سے ہلاک ہو گئے، کیونکہ انہیں تیرنا نہیں آتا تھا

ریڈ کراس اور مقامی ایمرجنسی ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں دریائی گشت اور غوطہ خور ٹیمیں متاثرہ مقام پر متحرک ، عینی شاہدین کے مطابق، آگ نے کشتی کو چند ہی منٹوں میں لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث فرار کا موقع محدود ہو گیا کانگو میں اس طرح کے حادثے اکثر پیش آتے ہیں، کیونکہ دریا ہی ملک کے بیشتر علاقوں کے لیے واحد ذریعہ آمد و رفت ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.