کوئی شک میں نہ رہےپوری طرح تیار ہیں، بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیں گے:وزیر دفاع خواجہ آصف

0

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کوئی کسی شک میں نہ رہے۔۔ ہم پوری طرح تیار ہیں اور بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیں گے۔

اسلام آباد میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا بھارت سمیت جہاں بھی دہشتگردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، مگر ہم اپنے دفاع کا پورا حق رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا دنیا میں پاکستان سب سے زیادہ دہشت گردی سے متاثر رہا ہے، افغانستان میں ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشتگرد موجود ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، کلبھوشن بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کی زندہ گواہی ہے۔

وزیردفاع نے کہا کہ کالعد بلوچ لبریشن آرمی اور تحریک طالبان پاکستان کے لیڈر بھارت میں ہیں اور اپنا علاج وہاں کرواتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، اور بھارتی وزیراعظم مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں9لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی میں پہلگام واقعے پر سوالیہ نشان ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.