ڈی جی آئی ایس آئی کو مشیر قومی سلامتی کا اضافی چارج دیدیا گیا

0

پہلگام کے فالس فلیگ آپریشن اور بھارت کی جنگی دھمکیوں پر وفاقی حکومت کے اہم فیصلے۔

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی) کو قومی سلامتی کے مشیر کی اضافہ ذمہ داری دی گئی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے 30 ستمبر 2024 کو ڈی جی آئی ایس آئی کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ اس سے پہلے وہ جی ایچ کیو میں ایڈ جوئنٹ جنرل کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم بلوچستان میں انفنٹری ڈیویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں۔

وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں۔ اِس کے علاوہ وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے چیف انسٹرکٹر بھی تھے۔ لیفٹننٹ جنرل عاصم ملک انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک فوجی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے والد غلام محمد بھی لیفٹیننٹ جنرل تعینات رہے۔ وہ کور کمانڈر راولپنڈی بھی تعینات رہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.