بھارت نے اگر پاکستان پر حملہ کرنے کی غلطی کی تو چین پاکستان کا دفاع کرے گا۔ یہ بات چین کے معروف تجزیہ کار اور ماہر عالمی امور ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔
بھارت کے سی این این نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر وکٹر نے کہا نہ صرف بھارت بلکہ کوئی بھی ملک پاکستان پر حملہ کرے گا تو چین پاکستان کی فوج اور عوام کے ساتھ کھڑا ہو گا۔
انہوں نے کہا پاکستان نے بھارت کو پہلگام واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی ہے۔ اگر بھارت اپنے موقف میں سچا ہے تو اس پیشکش کو قبول کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ چین کا پہلگام واقعے پر وہی موقف ہے جو پاکستان کا ہے کہ دہشت گردی کے اس واقعے کی مکمل تفتیش ہونی چایئے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بھارت اور دنیا پاکستان کو تنہا نہ سمجھے۔ پاکستان چین کا ہمسایہ اور دیرینہ دوست ہے۔