آرمی چیف پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا میچ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے

0

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پی ایس ایل کا میچ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وفاقی وزیر خزانہ محسن نقوی بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہو کر آرمی چیف کا استقبال کیا

 پی ایس ایل 10 کا میلہ آج سے راولپنڈی میں دوبارہ سج گیا ہے۔ میچ سےقبل کھلاڑیوں اور آفیشلز نے مسلح افواج سے بھرپوریکجہتی کا اظہار کیا اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

میچ شروع ہونے سے پہلے شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا اور شہدا کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

میچ سے قبل قومی ترانہ پڑھا گیا اور اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، اسٹیڈیم میں قومی پرچموں کی بہار آگئی، اس موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

تقریب کے میزبان حمزہ عباسی نے اعلان کیا کہ  پاکستان سپر لیگ کے تین دن آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے نام کردیےگئے ہیں۔پہلا دن آرمی، دوسرا دن نیوی اور تیسرا دن ائیر فورس کے نام کردیا گیا۔

پہلی اننگز ختم ہونے پر ساحر علی بگا اور دیگر فنکاروں نے قومی نغمے گا کر شائقین کے دلوں کو گرمایا۔ اسٹیڈیم میں پاک فوج زندہ باد۔ پاکستان زندہ باد اور نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعرے گونجتے رہے۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.