امریکی سٹاک مارکیٹ میں تیزی جبکہ بوئنگ شیئرز کی قیمت 4.5فیصد گر گئی۔۔
بھارت میں بوئنگ جہاز حادثے کے بعد طیارہ ساز کمپنی کے حصص میں بڑی مندی ریکارڈ کی گئی۔۔
بوئنگ کے ایک شیئر کی قیمت میں 9ڈالر62سینٹس کمی آئی۔۔ بوئنگ کے شیئر کی 204ڈالر 42 سینٹس میں ٹریڈنگ جاری ہے۔۔
بھارت کے شہر گجرات میں بوئنگ مسافر طیارہ عملے سمیت 242 مسافروں کو لیکر لندن جا رہا تھا کہ اڑان کے صرف 40 سیکنڈ بعد ہی حادثے کا شکار ہو گیا۔۔
طیارے میں سوار 241 مسافر ہلاک ہو گئے۔۔ ایک مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا۔۔