اسلام آباد:نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی صدارت میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس میں مختلف شعبوں میں پاک-یو اے ای دوطرفہ تعاون پر پیش رفت کا جائزہ اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مشترکہ وزارتی کمیشن کے 12ویں اجلاس کے لیے دوسرے بین الوزارتی تیاری کے اجلاس کی صدارت کی۔ یہ اجلاس آئندہ ہفتے ابوظہبی میں منعقد ہوگا۔
دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نائب وزیر اعظم، وزارت خارجہ، اقتصادی امور، داخلہ، ثقافت، ریلوے، کامرس، آئی ٹی، نجکاری، خوراک، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، ہوا بازی، تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی، صحت، بین الصوبائی رابطہ، بجلی اور پٹرولیم کی وزارتوں کے حکام کے علاوہ ایس آئی ایف سی اور سٹیٹ بینک کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں مختلف شعبوں میں پاک-یو اے ای دوطرفہ تعاون پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
Trending
- حکومت کا گردشی قرض ختم کرنے کیلئے بینکوں سے 1275 ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ
- پاک بحریہ کا سمندر میں زخمی بھارتی عملے کو بچانے کے لئے کامیاب ریسکیو آپریشن
- ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان میں پانچ سال کے طویل مدتی ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ طے
- فیلڈ مارشل عاصم منیر وائٹ ہاؤس پہنچ گئے
- صدر ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے معترف، بھارت کے ساتھ جنگ بندی میں مرکزی کردار ادا کیا
- ایران نے اسرائیلی جاسوسوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا،خودکش ڈرون بھی برآمد
- ڈالر کی طلب و رسد میں عدم توازن،پاکستانی روپیہ ڈیڑھ سال کی کم ترین سطح پر آ گیا
- مشرق وسطیٰ میں نئی جنگ سے سرمایہ کار پریشان،گولڈ مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئیں