Close Menu
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں کلاؤڈ برسٹ کئی دیہات،شہری اور فوجیوں کو بہا لے گیا

اگست 5, 2025

ایران میں 5 افغانیوں کو پھانسی اور 13 لاکھ ملک بدر کر دیئے گئے

اگست 5, 2025

حکومتی اخراجات میں اضافے کے باوجود مالیاتی خسارہ 9سال کی کم ترین سطح پر آ گیا:وزارت خزانہ

اگست 5, 2025
Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں کلاؤڈ برسٹ کئی دیہات،شہری اور فوجیوں کو بہا لے گیا
  • ایران میں 5 افغانیوں کو پھانسی اور 13 لاکھ ملک بدر کر دیئے گئے
  • حکومتی اخراجات میں اضافے کے باوجود مالیاتی خسارہ 9سال کی کم ترین سطح پر آ گیا:وزارت خزانہ
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ دوسرےروز بھی نیا ریکارڈ بنانے سے باز نہ آئی،ایک لاکھ 43 ہزار کی حد بھی عبور
  • امریکہ میں ویزےکی مدت ختم ہونے کے بعد قیام پر 15ہزار ڈالر کا ضمانتی بانڈ جمع کرانے کی پابندی
  • گرفتاریوں کا ڈر،پی ٹی آئی رہنما کارکنوں کو گھروں سے باہر نکالنے میں ناکام،یوم احتجاج پُرسکون گزر گیا
  • بھارت پر صدر ٹرمپ کا غصہ کم نہیں ہو رہا،ٹیرف 25فیصد تک لے جانے کا اعلان
  • افغان شہریوں کی وطن واپسی کا دوسرا مرحلہ یکم ستمبر سے شروع ہو گا:وزارت داخلہ
Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Demo
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Home»پاکستان»پرامن دنیا کیلئے پاکستان نے بھاری جانی و مالی قربانیاں دی ہیں: آرمی چیف
پاکستان

پرامن دنیا کیلئے پاکستان نے بھاری جانی و مالی قربانیاں دی ہیں: آرمی چیف

EditorBy Editorجون 20, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Views
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

واشنگٹن : آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان نے محفوظ اور پرامن دنیا کی خاطر بھاری جانی و مالی قربانیاں دی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکا کے سرکاری دورے کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واشنگٹن ڈی سی میں سینئر اسکالرز، تجزیہ کاروں، پالیسی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندہ اداروں کے ساتھ تفصیلی اور بے لاگ تبادلہ خیال کیا۔

امریکا کے ممتاز تھنک ٹینکس اور اسٹریٹجک امور کے اداروں کے نمائندوں کے ساتھ اس ملاقات نے پاکستان کے اصولی موقف کو اہم علاقائی و عالمی امور پر اجاگر کرنے اور پاکستان کے اسٹریٹجک وژن کو بہتر طور پر سمجھانے کا موقع فراہم کیا۔

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے خطاب میں علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم اور قانون پر مبنی بین الاقوامی نظام کے فروغ میں ملک کے تعمیری کردار کو اجاگر کیا، فیلڈ مارشل نے معرکۂ حق اور آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی تفصیلات اور تجزیے کا حوالہ دیتے ہوئے دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کے نقطۂ نظر کی وضاحت کی۔

فیلڈ مارشل نے بعض علاقائی عناصر کی جانب سے دہشت گردی کو ہائبرڈ وارفیئر کے آلہ کار کے طور پر استعمال کرنے کے منفی کردار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان دہشت گردی کی خلاف عالمی جنگ کی صفِ اول میں رہا ہے اور اس نے ایک محفوظ اور پرامن دنیا کی خاطر بھاری جانی و مالی قربانیاں دی ہیں۔

آرمی چیف نے پاکستان کی بے پناہ صلاحیتوں پر بھی روشنی ڈالی، خاص طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، اور کان کنی و معدنیات کے شعبوں میں جو اب تک پوری طرح بروئے کار نہیں لائی گئیں۔

انہوں نے بین الاقوامی شراکت داروں کو ان شعبوں میں تعاون کے مواقع دریافت کرنے کی دعوت دی تاکہ مشترکہ خوشحالی کے امکانات کو کھولا جا سکے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے علاقائی و عالمی تنازعات پر پاکستان کے متوازن مؤقف کی تفصیلی وضاحت پیش کی اور مذاکرات، سفارت کاری، اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور فعال کردار ادا کرتا رہا ہے تاکہ علاقائی کشیدگی کو کم کیا جا سکے اور باہمی سلامتی کے فریم ورک کو فروغ ملے۔

بات چیت کے دوران پاکستان-امریکا شراکت داری کا بھی جائزہ لیا گیا، آرمی چیف نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اشتراکِ عمل کو اجاگر کیا، خصوصاً انسداد دہشت گردی، علاقائی سلامتی، اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں، انہوں نے زور دیا کہ باہمی احترام، مشترکہ اسٹریٹجک مفادات، اور اقتصادی انحصار کی بنیاد پر ایک وسیع تر اور کثیرالجہتی تعلق قائم کیا جا سکتا ہے۔

شرکا نے آرمی چیف کے مؤقف کی وضاحت اور شفافیت کو سراہا اور پاکستان کی مستقل و اصولی پالیسیوں کی تعریف کی، اس مکالمے کو دوطرفہ اسٹریٹجک گفتگو کو فروغ دینے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا گیا۔

یہ ملاقات پاکستان کی شفاف سفارت کاری، عالمی روابط، اور اصولی و فعال مکالمے کے ذریعے پرامن بقائے باہمی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

Related Posts

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں کلاؤڈ برسٹ کئی دیہات،شہری اور فوجیوں کو بہا لے گیا

اگست 5, 2025

ایران میں 5 افغانیوں کو پھانسی اور 13 لاکھ ملک بدر کر دیئے گئے

اگست 5, 2025

حکومتی اخراجات میں اضافے کے باوجود مالیاتی خسارہ 9سال کی کم ترین سطح پر آ گیا:وزارت خزانہ

اگست 5, 2025
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
Latest Posts

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں کلاؤڈ برسٹ کئی دیہات،شہری اور فوجیوں کو بہا لے گیا

اگست 5, 20251

ایران میں 5 افغانیوں کو پھانسی اور 13 لاکھ ملک بدر کر دیئے گئے

اگست 5, 20251

حکومتی اخراجات میں اضافے کے باوجود مالیاتی خسارہ 9سال کی کم ترین سطح پر آ گیا:وزارت خزانہ

اگست 5, 20251

پاکستان اسٹاک مارکیٹ دوسرےروز بھی نیا ریکارڈ بنانے سے باز نہ آئی،ایک لاکھ 43 ہزار کی حد بھی عبور

اگست 5, 20251
Don't Miss
پاکستان

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

By Editorاپریل 14, 2025748

کراچی : پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا…

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from SmartMag about art & design.

Demo
Top Posts

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025748

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024512

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025458

مارچ سے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ

فروری 2, 2025224
Don't Miss
تازہ ترین

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں کلاؤڈ برسٹ کئی دیہات،شہری اور فوجیوں کو بہا لے گیا

By Editorاگست 5, 20251

بھارتی ریاسٹ اتراکھنڈ کے ضلع اتراکاشی میں کلاؤڈ برسٹ سے کئی دیہات صفحہ ہستی سے…

ایران میں 5 افغانیوں کو پھانسی اور 13 لاکھ ملک بدر کر دیئے گئے

اگست 5, 2025

حکومتی اخراجات میں اضافے کے باوجود مالیاتی خسارہ 9سال کی کم ترین سطح پر آ گیا:وزارت خزانہ

اگست 5, 2025

پاکستان اسٹاک مارکیٹ دوسرےروز بھی نیا ریکارڈ بنانے سے باز نہ آئی،ایک لاکھ 43 ہزار کی حد بھی عبور

اگست 5, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo
ہمارے بارے میں
ہمارے بارے میں

ویژن پوائنٹ ڈاٹ پی کے ایک معتبر اردو خبری ویب سائٹ ہے جو آپ کو تازہ ترین خبریں، تفصیلات اور تجزیے فراہم کرتی ہے۔ یہاں ملکی و بین الاقوامی خبروں کے ساتھ ساتھ سیاست، کاروبار، کھیل، اور تفریح کے مختلف موضوعات پر جامع اور معیاری رپورٹنگ کی جاتی ہے۔ ویژن پوائنٹ کا مقصد اردو قارئین کو بروقت اور مستند خبریں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ حالات حاضرہ سے باخبر رہ سکیں۔

Facebook X (Twitter) Pinterest YouTube WhatsApp
ایڈیٹر کا انتخاب

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں کلاؤڈ برسٹ کئی دیہات،شہری اور فوجیوں کو بہا لے گیا

اگست 5, 2025

ایران میں 5 افغانیوں کو پھانسی اور 13 لاکھ ملک بدر کر دیئے گئے

اگست 5, 2025

حکومتی اخراجات میں اضافے کے باوجود مالیاتی خسارہ 9سال کی کم ترین سطح پر آ گیا:وزارت خزانہ

اگست 5, 2025
زیادہ پڑھی جانے والی

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025748

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024512

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025458

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.