دی ہیگ — ترک صدر رجب طیب اردوان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان دی ہیگ میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی مسائل اور اقتصادی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا گیا ترک صدر نے امریکی سفارتی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے جنگ بندی کو خوش آئند پیش رفت قرار دیا صدر اردوان نے کہا: "ہم مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن کی امریکی کوششوں کو سراہتے ہیں، خاص طور پر ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ خوش آئند ہے۔”
صدر اردوان نے ملاقات میں کہا کہ: "دفاعی تعاون کو وسعت دینے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم 100 ارب ڈالر تک پہنچایا جا سکتا ہے۔”انہوں نے توانائی، سرمایہ کاری اور دفاعی شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ کو دونوں ممالک کے لیے سودمند قرار دیا
ترک صدر نے غزہ میں انسانی بحران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ: "انسانی بحران کے خاتمے کے لیے سنجیدہ مکالمے کی ضرورت ہے۔”انہوں نے کہا کہ ترکی ہمیشہ فلسطینی عوام کے حق میں مؤقف اختیار کرتا رہا ہے اور پرامن حل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا