اسلام آباد انتظامیہ کے پاس خود کش حملے کے متاثرین کو معاوضہ دینے کیلئے پیسے نہیں: ہائیکورٹ میں انکشاف

ڈپٹی کمشنر آفس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو تحریری طور پر آگاہ  کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ کے پاس خودکش حملے کے متاثرین کو معاوضہ دینے کیلئے پیسے موجود نہیں،  عدالت نے جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن کو ریکارڈ سمیت طلب  کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب طاہر نے جی الیون جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملے کے متاثرین کو معاوضہ ادائیگی درخواست پر سماعت کی۔ ڈپٹی کمشنر آفس اسلام آباد نے بتایا کہ جی الیون دھماکے کے شہدا کے لواحقین کو معاوضہ دینے کیلئے الگ سے کوئی رقم مختص نہیں۔ چیف کمشنز آفس کو خط لکھ کر فنڈز مختص کرنے کا کہہ دیا ہے۔ وزارت داخلہ سے فنڈ ملنے پر ترلائی امام بارگاہ دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں کے خاندانوں میں معاوضے کے چیکس تقسیم کئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا  کہ ضلعی انتظامیہ کے پاس بگھی پر بیٹھنے کے پیسے ہیں مگر شہیدوں کو دینے کیلئے نہیں ہیں۔ عدالت نے آئی سی ٹی کے جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن کو ذاتی حیثیت میں تمام ریکارڈ سمیت پندرہ ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے