دنیا کی ایک اور مہنگی شادی ۔۔۔ 221 ارب ڈالر مالیت کے اثاثوں کے مالک دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص جیف بیزوس رشتہ ازدواج میں بندھنے کو تیار ۔۔۔ اٹلی کے تیرتے ہوئے شہر وینس میں 61 سالہ جیف بیزوس اور 55 سالہ صحافی لورین سانچز کی شادی کی تقریبات شروع ہو گئیں ۔۔۔۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ سمیت دنیا بھر سے شوبز اور کاروباری شخصیات وینس پہنچ گئیں ۔۔۔ تقریب کا آغاز رات کو ساحل سمندر پر ہو گا۔۔ وینس کے ایئرپورٹ پر 90 پرائیویٹ جہاز لینڈ کریں گے جس میں مختلف سیاسی، کاروباری اور شوبز شخصیات آ رہی ہیں۔۔ اس شادی کو صدی کی سب سے بڑی شادی قرار دیا جا رہا ہے۔۔
شادی کی تقریب کیلئے وینس کے ساحل سمندر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔۔ شادی پر جیف بیزوس پانچ کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کی خطیر رقم خرچ کریں گے جو پاکستانی پندرہ ارب روپے کے برابر ہیں۔۔۔
ایمازون کے مالک جیف بیزوس کی یہ دوسری شادی ہے ۔۔۔۔ پہلی بیوی سے 26 سال کی رفاقت کے بعد علیحدگی اختیار کی۔۔۔ لورین سانچز کی بھی یہ دوسری شادی ہے۔۔ پہلے شوہر کے ساتھ 13 سال گزارنے کے بعد چار سال پہلے طلاق حاصل کی۔۔ جیف بیزوس کے پہلی بیوی سے چار جبکہ لورین سانچز کے پہلے شوہر سے دو بچے ہیں۔۔
