کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے:پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے ٹاپ 100 میں شامل ہو گیا

کئی سال مسلسل تنزلی کے بعد پاکستانی پاسپورٹ نے ترقی کا سفر شروع کر دیا ہے۔۔ پاسپورٹ انڈیکس جاری کرنے والی کمپنی ہینلے کے مطابق 2025 میں پاکستانی پاسپورٹ پر 32 ممالک میں ویزا فری سفری سہولت میسر ہے۔

گزشتہ سال کی پاسپورٹ رینکنگ میں پاکستان کا پاسپورٹ دنیا میں آخری 4 پاسپورٹس میں شامل تھا، ایک سال کے دوران بتدریج پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ میں 2 درجے بہتری آئی ہے، یہ بہتری عالمی سطح پر پاکستان کے امیج میں نمایاں تبدیلی کا اشارہ ہے۔

سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا بھر میں سرفہرست رہا ہے، جاپان اور جنوبی کوریا کا پاسپورٹ مشترکہ طور پر دوسرے اور ڈنمارک کا پاسپورٹ تیسرے نمبر پر ہے۔

فن لینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی اور اسپین کے پاسپورٹس نے بھی مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

ترکیہ کا پاسپورٹ 49، چین کا 64 اور بھارت کا پاسپورٹ 82ویں نمبر پر ہے۔ من، عراق، شام اور افغانستان بالترتیب 100، 101، 102 اور 103 نمبر پر ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے