ایران اسرائیلی وزیر دفاع کے قتل کے انتہائی قریب پہنچ گیا تھا: گرفتار ایجنٹ کا انکشاف

0

تل ابیب : اسرائیلی چینل 12 نے انکشاف کیا ہے کہ 24 سالہ اسرائیلی نوجوان کو اپریل میں ایران کے لیے جاسوسی اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کے گھر کے قریب دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق ملزم رُوئی مزراحی ایران کے اُس مبینہ منصوبے پر کام کر رہا تھا جس کا مقصد وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کو قتل کرنا تھا۔

مزراحی پر جنگ کے دوران دشمن کی مدد جیسے سنگین سکیورٹی الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جو اسرائیلی قوانین کے مطابق انتہائی خطرناک جرم شمار ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مزراحی نے جو دھماکا خیز مواد وزیر کے گھر کے قریب نصب کیا، وہ اس وقت پھٹنے کے لیے تیار تھام جب وزیر دفاع وہاں سے گزرتے، رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی ’اس کارروائی میں کامیابی سے محض چند قدم دور تھے‘۔

24 سالہ ملزم رُوئی مزراحی نے کفر احیم کے قصبے میں کاٹز کے گھر کے قریب طاقت ور دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.