خیبرپختونخوا: محکمہ تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں کا بروقت مکمل نہ ہونے کا انکشاف

ذرائع کے مطابق منصوبے بروقت مکمل نہ ہونے سے اس کی لاگت تکمیل میں کروڑوں روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم نے فنڈز کا بہتر استعمال اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی مرتب کرلی، محکمہ تعلیم نے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور چیک اینڈ بیلنس رکھنے کے لیے 6 ممبران پر مشتمل ڈویلپمنٹ فنڈز ریلیز کمیٹی قائم کردی، کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹریز اور دیگر افسران شامل ہیں۔

دستاویزات میں بتایا گیا کہ کمیٹی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کرنے کا جائزہ لے گی، منصوبہ کے لیے کتنا فنڈز مختص ہوا اور اس پر اب تک کتنا خرچ کیا گیا، کمیٹی جائزہ لے گی، منصوبوں پر عملی طور پر کتنا کام ہوا؟ کمیٹی کارکردگی رپورٹ پلاننگ آفیسر کو فراہم کریں گی۔

دستاویز میں واضح کی گیا ہے کہ منصوبوں کے لیے مختص فنڈز کے مقابلے میں کتنا فنڈز خرچ ہوا، جائزہ لینا کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی، محکمہ تعلیم کے جاری منصوبوں کے لیے کتنا فنڈز درکار ہے، اور کس منصوبہ کے کتنے واجبات ہے؟ رپورٹ مرتب کیا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق کس بنیاد پر زیر تعمیر منصوبہ کے لیے فنڈز جاری کیا جائے، کمیٹی سفارشات پیش کریں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے