پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز نے 5خودکش حملہ آور گرفتار کر لئے

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 خودکش حملہ آور گرفتار کر لئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 17 جولائی کی شام 5 بجے خوارج نے پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی۔۔ سکیورٹی فورسز نے اطلاع ملتے ہی پانچ مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی۔۔ شام 6 بج کر 25 منٹ پر خوارج سرحد سے پاکستانی حدود میں داخل ہوئے۔۔

دراندازی کے بعد خوارج نے عزیز خیل اور منڈی خیل کی سمت پیش قدمی کی۔۔ سیکیورٹی فورسز کی موجودگی کے باعث انہوں نے بیسی خیل کی مسجد میں پناہ لے لی۔۔ سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر مسجد کا محاصرہ کرلیا۔۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی بہترین حکمت عملی کے باعث خوارج نے ہتھیار ڈال دیئے۔۔ گرفتار کئے گئے تمام خوارج افغان شہری ہیں جن میں سے تین کے پاس افغان شناختی کارڈ بھی موجود ہیں۔۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ گرفتار افراد کی عمریں 15 سے 18 سال کے درمیان ہیں۔۔ تمام خوارج کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا۔۔

سیکیورٹی حکام نے سرحدی علاقوں میں الرٹ جاری کرتے ہوئے سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔۔۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ خوارج پاک افغان سرحد سے دراندازی کر رہے تھے

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے 25 سے 27 اپریل 2025 کے دوران کامیاب آپریشن میں 71 خوارج ہلاک کئے

4جولائی 2025ء کو بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی پاک افغان سرحد کوشش کے دوران 30 خوارج جہنم واصل ہوئے تھے

23 مارچ 2025ء کو بھی افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش میں 16 خوارج جہنم واصل کئے گئے تھے

پاک افغان سرحد سے دراندازی سے لیکر پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے تک فتنتہ الخوراج کو بھارت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے