مالی سال 25-2024 میں پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 5 فیصد اضافہ ہوا۔۔ غیرملکی سرمایہ کاری 4ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔۔ ایک سال پہلے غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 3 ارب 16کروڑ ڈالر تھا۔۔
اسٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 25-2024 میں ایک ارب57کروڑ ڈالر غیر ملکی سرمایہ کاری کا انخلا ہوا۔۔ نیٹ فارن انویسٹمنٹ 2ارب45کروڑ70لاکھ ڈالر رہی۔۔
اسٹاک مارکیٹ سے35کروڑ50لاکھ ڈالر کا انخلا ہوا۔۔
چین پاکستان میں سب سے بڑا سرمایہ کار ملک رہا۔۔ چین نے ایک ارب22کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔۔ ہانگ کانگ سے 47 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری آئی۔۔ متحدہ عرب امارات نے 28کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔۔ سوئٹزرلینڈ کی سرمایہ کاری کا حجم 20کروڑ30لاکھ ڈالر رہا۔۔
پاور سیکٹر میں سب سے بڑی ایک ارب16کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔۔ فنانشیل بزنس میں 70کروڑ20لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی۔۔ الیکٹریکل مشینری میں 17کروڑ60لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔۔ تیل و گیس کی دریافت کے شعبے میں 12کروڑ40لاکھ ڈالر آئے۔۔ الیکٹرونکس میں 12کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی فارن انویسٹمنٹ آئی۔۔