ایران اور یو اے ای کے سیکیورٹی حکام کی اہم ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور متحدہ عرب امارات کے سیکیورٹی حکام کے درمیان ایک اہم براہِ راست ملاقات ہوئی ہے، جسے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پہلی اعلیٰ سطح کی ملاقات قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ ملاقات خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے اور علاقائی استحکام کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے منعقد کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے سیکیورٹی حکام نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور ممکنہ سفارتی راستوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی اور اماراتی نمائندوں کے درمیان یہ ملاقات رواں ہفتے منعقد ہوئی، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال، علاقائی سلامتی کے چیلنجز اور کشیدگی میں کمی کے اقدامات زیر غور آئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے