کھیلوں اور آلات جراحی کی تیاری میں دنیا بھر میں مشہور پنجاب کا صنعتی شہر سیالکوٹ پانی میں ڈوب گیا۔ ایک ہی دن میں 355 ملی میٹر بارش سے 11 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔۔
سیالکوٹ کے رنگ پورہ، شہاب پورہ، دارا آرائیاں، علامہ اقبال چوک، پریم نگر سمیت متعدد علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید دو سے چار گھنٹے بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق نالہ ڈیک میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 77 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ سیلاب کے باعث متعدد دیہات زیر آب آگئے اور متاثرہ دیہاتوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایاکہ دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح 3لاکھ 65 ہزار ہوگئی جبکہ دریائے راوی میں کوٹ نیناں کے مقام پرپانی کا بہاو 210000 کیوسک ہوگیا اور دریائے راوی جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 142020 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ دریائے راوی میں اس وقت اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے جبکہ کرتارپور سمیت مختلف مقامات سے اب تک 257 لوگوں کو ریسکیو کیا
