Homeجعلی خبروں کا پھیلاؤ قومی یکجہتی اور اداروں پر عوامی اعتماد کو نقصان پہنچاتا ہے،صدر مملکت جعلی خبروں کا پھیلاؤ قومی یکجہتی اور اداروں پر عوامی اعتماد کو نقصان پہنچاتا ہے،صدر مملکت ستمبر 28, 2025byEditor صدر مملکت آصف علی زرداری نے معلومات تک رسائی کو ہر شہری کا بنیادی اور جمہوری حق قرار دیا ہے۔ کہا جھوٹی خبروں کے ذریعے سچ کو مسخ کیا جانا موجودہ دور کا بڑا چیلنج ہے۔ صدر مملکت نے معلومات تک رسائی کے عالمی دن کے موقع پر اپنا پیغام جاری کیا ۔ کہا کہ معلومات کا آزادانہ بہاؤ شفافیت، جوابدہی اور اچھی حکمرانی کو فروغ دیتا ہے۔ غلط معلومات اور جعلی خبروں کے ذریعے سچ کو مسخ کیا جانا آج کے دور کا بڑا چیلنج ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ جعلی خبروں کا پھیلاؤ قومی یکجہتی اور اداروں پر عوامی اعتماد کو نقصان پہنچاتا ہے۔ ذمہ دارانہ رپورٹنگ اور درست معلومات کی فراہمی کو جمہوری استحکام کیلئے ناگزیر قرار دیا۔ کہا معلومات تک بروقت اور درست رسائی شہریوں کو با اختیار بناتی ہے About The Author Editor See author's posts
پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔ حکومت نے پاسپورٹ دفاتر کے اوقات کار میں بڑا اضافہ…
سیلاب کے باعث پنجاب کے 9 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم مؤخر، کے پی اور سندھ میں مزید 2 کیسز رپورٹ اسلام آباد — نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC) نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب کے 9 اضلاع میں جاری سیلابی…
اکتوبر میں سونے کے بیوپاریوں کی چاندی ہو گئی، کتنا مہنگا ہوا؟ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت نے تاریخ کا نیا ریکارڈ بنا لیا جس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر…