پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنا پہلا لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ’’پی سی بی لائیو‘‘ لانچ کر دیا

ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر پاکستان کی بنگلادیش کو مکمل حمایت کی یقین دہانی

اسلام آباد – پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شائقینِ کرکٹ کے لیے اپنا پہلا لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم "پی سی بی لائیو” متعارف کرا دیا ہے۔ اس جدید پلیٹ فارم کا مقصد دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو براہ راست میچز دیکھنے کی تیز، محفوظ اور سہل سہولت فراہم کرنا ہے۔

پی سی بی کے مطابق، "پی سی بی لائیو” دراصل کرکٹ بورڈ کی پہلی او ٹی ٹی (OTT) سروس ہے جو ابتدائی طور پر برطانیہ میں مقیم صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔ شائقین پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کرنے کے لیے https://live.pcb.com.pk/ پر جا کر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

بورڈ کے مطابق، اس سروس کو جلد ہی دنیا کے دیگر خطوں میں بھی متعارف کرایا جائے گا تاکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی کرکٹ کے شائقین کو اعلیٰ معیار کی نشریاتی سہولت فراہم کی جا سکے۔

پہلی لائیو نشریات پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز سے شروع ہوں گی، جب کہ اکتوبر کے آخری ہفتے میں ’’پی سی بی لائیو‘‘ کی موبائل ایپلیکیشن بھی لانچ کر دی جائے گی، جس کے ذریعے شائقین اپنے موبائل فونز، ٹی وی اور دیگر اسمارٹ ڈیوائسز پر بھی میچز براہ راست دیکھ سکیں گے۔

پی سی بی کے مطابق اس پلیٹ فارم پر

  • پاکستان کی قومی ٹیموں کے تمام بین الاقوامی میچز (ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی20) نشر کیے جائیں گے۔

  • پاکستان سپر لیگ (PSL) سمیت منتخب ڈومیسٹک مقابلے بھی شامل ہوں گے۔

  • صارفین کو پی سی بی آرکائیو ویڈیوز، خصوصی انٹرویوز، دستاویزی فلموں اور تازہ ترین اپڈیٹس تک بھی رسائی حاصل ہو گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیان میں کہا کہ “پی سی بی لائیو شائقین کرکٹ کو گھر بیٹھے اعلیٰ معیار کی نشریات فراہم کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے، جس سے پاکستانی کرکٹ کو عالمی سطح پر مزید پذیرائی حاصل ہوگی۔”

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے