ٹرمپ کی جوہری ہتھیاروں میں کمی کے لیے امریکا، روس اور چین کی مشترکہ ملاقات کی خواہش

0

واشنگٹن — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ دنیا کی تین بڑی ایٹمی طاقتوں — امریکا، روس اور چین — کے درمیان جوہری ہتھیاروں میں کمی پر بات چیت کے لیے اعلیٰ سطح کی ملاقات چاہتے ہیں۔

ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کا مقصد دنیا کو جوہری ہتھیاروں کے خطرے سے محفوظ بنانا ہے۔

انہوں نے کہا "میں جو کرنا چاہوں گا وہ ہے جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنا۔ دوسرے لفظوں میں، تینوں بڑی ایٹمی طاقتوں کے درمیان میٹنگ، جس میں جوہری ہتھیار کم کرنے پر بات ہو۔”

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ کے پاس اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ جوہری ہتھیار موجود ہیں۔ ان کے مطابق روس دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر ہے، تاہم چین تیزی سے اپنی صلاحیت بڑھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا،”چار یا پانچ سال میں وہ ہمارے برابر ہو جائیں گے۔”

ٹرمپ کے اس بیان کو عالمی سطح پر جوہری اسلحے میں کمی کے حوالے سے ایک اہم سفارتی تجویز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، تاہم موجودہ عالمی حالات اور بڑی طاقتوں کے درمیان تنازعات اس ممکنہ مذاکرات کے راستے میں بڑی رکاوٹ تصور کیے جاتے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.