ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
عالمی مارکیٹ کے زیراثر ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار 300 روپے کے اضافے کے بعد آج ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 28 ہزار 862 روپے ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1808 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 67 ہزار 860 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 23 ڈالر بڑھ کر 4065 ڈالر فی اونس ہے۔