ویتنام کے وسطی علاقوں میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 98 تک پہنچ گئیں، معاشی نقصان 570 ملین ڈالر سے تجاوز

0

ہنوئی – ویتنام کے وسطی خطے میں شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 98 ہو گئی ہے جبکہ 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ شنہوا کے مطابق، ویتنام ڈیزاسٹر اینڈ ڈائک مینجمنٹ اتھارٹی نے بدھ کو جاری اپنے بیان میں بتایا کہ سیلاب سے 2 ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ 426 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

سیلابی ریلوں نے 51 ہزار 800 ہیکٹر سے زائد رقبے پر کھڑی دھان اور دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا، جب کہ 9 لاکھ 20 ہزار 800 سے زائد مویشی اور پولٹری ہلاک یا بہہ گئے۔ حکام کے مطابق، اس قدرتی آفت کے باعث معاشی نقصان کا ابتدائی تخمینہ 570 ملین امریکی ڈالر سے زائد لگایا گیا ہے۔

اتھارٹی نے امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو ہنگامی اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.