ٹرمپ نےواشنگٹن میں500 اضافی اہلکار تعینات کرنے کی منظوری دے دی، امریکی وزیرِ جنگ
امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے قریب دو نیشنل گارڈ اہلکاروں پر فائرنگ کے پیشِ نظر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں 500 اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
پیٹ ہیگسیتھ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور دارالحکومت میں سیکیورٹی کو مستحکم بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق اضافی نفری کی تعیناتی کا مقصد شہریوں اور سرکاری تنصیبات کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنا ہے۔
یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے میں دو نیشنل گارڈ اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق دونوں اہلکاروں کی حالت نازک ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور سیکیورٹی ادارے صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔