امریکی خصوصی ایلچی کی پیوٹن سے 3 گھنٹے ملاقات، یوکرین تنازع پر تبادلہ خیال

0

ماسکو میں امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے تین گھنٹے طویل ملاقات کی، جس میں یوکرین۔روس تنازع کے ممکنہ حل اور سفارتی پیش رفت پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیرڈ کشنر بھی شریک تھے۔

روسی صدر کے نمائندہ کیرل دیمیتریف نے ملاقات کو ’’تعمیری‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقوں نے تناؤ کم کرنے اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر بات کی۔ روسی نمائندہ یوری وشاکوف کے مطابق فریقین ابھی بحران کے حل کے قریب نہیں پہنچے، اور مذاکراتی عمل میں مزید پیش رفت کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق اسٹیو وٹکوف ملاقات کی تفصیلات صدر ٹرمپ کو پیش کریں گے۔

ملاقات میں روس اور امریکا کے درمیان اقتصادی تعاون کے امکانات اور باہمی روابط میں بہتری کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.