پاکستانی سٹنٹ مین سلطان گولڈن کا دو نئے گینز ورلڈ ریکارڈز بنانے کا اعلان

0

کوئٹہ – عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سٹنٹ مین سلطان گولڈن نے ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے دو نئے گینز ورلڈ ریکارڈز بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

سلطان گولڈن نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وہ برننگ کار جمپ اور ہوا میں گاڑی کو فلپ کرنے کے منفرد اور انتہائی خطرناک اسٹنٹس کے ذریعے عالمی ریکارڈ قائم کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ سلطان گولڈن نے چند روز قبل تیز ترین ریورس ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا، جسے گینز ورلڈ ریکارڈ نے باقاعدہ طور پر تسلیم کیا۔

انہوں نے اپنا یہ ریکارڈ پاکستان اور پاک فوج کے نام کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ سلطان گولڈن کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت نے عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کیا، جس پر وہ حکومت کے شکر گزار ہیں۔

سٹنٹ مین سلطان گولڈن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی پاکستان کا پرچم عالمی سطح پر بلند کرتے رہیں گے اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کریں گے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.