قلات میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے4 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے قلات  میں  سکیورٹی فورسز   نے  انٹیلیجنس  بیسڈ  آپریشن  میں  فتنہ الہندوستان کے 4  دہشت گردوں کو  ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز  نے بلوچستان کے علاقے قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع  پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ  ہلاک  دہشت گردوں کے قبضے  سے  اسلحہ،گولہ  بارود  اور دھماکا خیز مواد  برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز  نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو  مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیےکلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ملک سے دہشت گردی کے ناسورکا مکمل خاتمہ کیا جائےگا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے