شام کے مرکزی بینک نے نئے کرنسی نوٹ متعارف کرا دیے, نوٹوں کی تبدیلی کے لیے90 دن کی مہلت

Syria's central bank introduces new currency notes, 90-day deadline for exchange

دمشق — شام کے مرکزی بینک نے نئے بینک نوٹ باضابطہ طور پر متعارف کرا دیے ہیں، جن کا مقصد قومی شناخت کو مضبوط بنانا، معیشت پر عوامی اعتماد بحال کرنا اور مالی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

شامی میڈیا کے مطابق مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ نئی کرنسی کے اجرا سے مالیاتی نظام پر اعتماد میں اضافہ ہوگا اور روزمرہ لین دین زیادہ محفوظ اور مؤثر ہو جائے گا۔ بینک کے مطابق یہ اقدام ملک میں اقتصادی استحکام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

صدر احمد الشراع کا بیان

صدرِ مملکت احمد الشراع نے نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام لین دین کو آسان بنائے گا اور معیشت کی بحالی میں مدد دے گا۔ ان کے مطابق نوٹوں کی تبدیلی کا عمل یکم جنوری سے شروع ہوگا، جبکہ عوام کو 90 دن کے اندر پرانے نوٹ تبدیل کرانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

مرحلہ وار تبدیلی کا فیصلہ

مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرنسی کی تبدیلی کا عمل مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا تاکہ مالیاتی نظام پر کسی قسم کا دباؤ یا خلل پیدا نہ ہو۔ حکام کے مطابق تمام بینک اور مالیاتی ادارے اس عمل کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

مرکزی بینک نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنے پرانے بینک نوٹ تبدیل کروا لیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں، کیونکہ یہ عمل مکمل طور پر محفوظ اور ریاستی نگرانی میں انجام دیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے