ٹرمپ نے مادورو کی گرفتاری کے امریکی آپریشن کی تفصیلات بتا دیں

بھارت–پاکستان کشیدگی ٹیرف دھمکی کے ذریعے ختم کرائی، ایران نے معاہدہ نہ کیا تو سخت ایکشن ہوگا: ٹرمپ

مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کی گرفتاری کے لیے کیے گئے امریکی اسپیشل فورسز کے خفیہ آپریشن کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

فوکس نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو امریکی بحری جہاز یو ایس ایس آئیو جیما پر منتقل کیا گیا ہے، جہاں سے انہیں نیویارک کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق گرفتاری کے بعد دونوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بحری جہاز تک منتقل کیا گیا، جبکہ یہ پورا آپریشن انتہائی محفوظ انداز میں مکمل کیا گیا۔

امریکی صدر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک ہفتہ قبل خود نکولس مادورو کو فون کیا تھا اور انہیں امریکی عدالتوں کا سامنا کرنے کے لیے خود کو حوالے کرنے کا کہا تھا، تاہم اس پر عمل نہ ہونے کے باعث کارروائی ناگزیر ہو گئی۔

صدر ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ مادورو اور ان کے قریبی ساتھیوں کے اقدامات کے نتیجے میں متعدد امریکی شہری ہلاک ہوئے، جس کی بنیاد پر ان کی گرفتاری کو ضروری قرار دیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مادورو کی گرفتاری کا منظر انہوں نے فلوریڈا کے علاقے مارا لاگو میں ایک کمرے سے براہِ راست دیکھا، ’’جیسے کوئی لائیو ٹیلی وژن شو دیکھا جا رہا ہو۔‘‘

صدر ٹرمپ کے مطابق یہ ایک نہایت پیچیدہ اور حساس آپریشن تھا، جس کے دوران امریکی فوجیوں نے اسٹیل کے دروازے توڑ کر انتہائی محفوظ مقامات تک رسائی حاصل کی اور بالآخر وینزویلا کے صدر کو حراست میں لیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے