ایران کے خلاف ممکنہ امریکی فوجی کارروائی کے خدشے کے باعث اسرائیل کی سکیورٹی ایجنسیوں اور دفاعی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے بارے میں حالیہ سخت بیانات اور جارحانہ اشاروں کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جس کے بعد اسرائیلی حکام میں تشویش میں اضافہ ہوا ہے کہ اگر امریکہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرتا ہے تو اس کے خطے پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل کی سلامتی و انٹیلی جنس ایجنسیز نے ملک کے اندر دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط کر دیا ہے، جبکہ ممکنہ حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے مربوط حکمتِ عملی تیار کی جا رہی ہے۔
اب تک اسرائیلی وزیرِ اعظم یا دیگر سرکاری حکام کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم دفاعی حلقوں میں خدشات یہ ہیں کہ خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے جس سے سیکیورٹی خطرات سامنے آ سکتے ہیں۔
