تل ابیب – اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سائر نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنے بیان میں سائر نے یہ مطالبہ جرمنی کے وزیر داخلہ الیگزرنڈر دوبرنڈٹ کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی کی پالیسی ہمیشہ یہی رہی ہے اور آج یہ معاملہ ہر ایک کے لیے واضح ہو چکا ہے۔
