Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، شرح سود بڑھے گی یا برقرار رہے گی؟

اکتوبر 25, 2026

گورنر خیبرپختونخوا کی پرویزخٹک سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اکتوبر 25, 2026

افغانستان سے ہونے والی دراندازی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا،طارق فضل چوہدری

اکتوبر 25, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, اکتوبر 25
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»کھیل»قابلِ اعتراض بیانات: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی ڈائریکٹر نظم الاسلام کے خلاف ڈسپلنری کارروائی شروع
کھیل

قابلِ اعتراض بیانات: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی ڈائریکٹر نظم الاسلام کے خلاف ڈسپلنری کارروائی شروع

EditorBy Editorجنوری 15, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش بورڈ نے حکومت سے بات چیت کیلئے آئی سی سی سے مہلت مانگ لی
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بورڈ کے ایک رکن کے حالیہ قابلِ اعتراض بیانات پر ڈسپلنری کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

بی سی بی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے اندر جواب طلب کر لیا گیا ہے، جبکہ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ معاملے کی حتمی تکمیل تک تمام قانونی اور ضابطہ جاتی کارروائی مکمل کی جائے گی۔

بی سی بی کے مطابق اس وقت بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور یہ ایونٹ نہ صرف بنگلا دیش کرکٹ بلکہ ملکی و غیر ملکی شائقین کے لیے بھی غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔ بورڈ نے امید ظاہر کی ہے کہ تمام کھلاڑی اور متعلقہ فریقین پیشہ ورانہ رویہ اختیار کریں گے اور لیگ کی کامیاب تکمیل میں تعاون کریں گے۔

واضح رہے کہ بی سی بی کے ڈائریکٹر نظم الاسلام نے حالیہ بیانات میں ورلڈ کپ کے ممکنہ بائیکاٹ کی صورت میں کھلاڑیوں کو مالی ازالہ نہ دینے سمیت سخت اور متنازع الفاظ استعمال کیے تھے، جس پر کھلاڑیوں میں شدید ردعمل سامنے آیا۔

اس سے قبل بنگلا دیش کے کرکٹرز نے نظم الاسلام کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر انہوں نے عہدہ نہ چھوڑا تو وہ کرکٹ کی تمام سرگرمیوں کا بائیکاٹ کریں گے۔

بی سی بی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ تمام کارروائی شفافیت اور طے شدہ ضابطوں کے مطابق مکمل کی جائے گی تاکہ کھیل اور لیگ پر کسی قسم کا منفی اثر نہ پڑے۔

دوسری جانب کرکٹ ویب سائٹس کے مطابق کھلاڑیوں کی جانب سے بائیکاٹ کی دھمکی کے بعد بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے میچز متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ، پاکستان کو گیمبیا سے شکست

    اکتوبر 25, 2026

    سلطان آف جوہر کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست، ملائیشیا چیمپئن بن گیا

    اکتوبر 24, 2026

    سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان

    اکتوبر 24, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.