جاوید شیخ نے بشریٰ انصاری کے طلاق کے طنز پر برہمی کا اظہار کیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

جاوید شیخ نے بشریٰ انصاری کے طلاق کے طنز پر برہمی کا اظہار کیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

لاہور – پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے حال ہی میں ایک تقریب کے دوران اداکارہ بشریٰ انصاری کے طلاق سے متعلق طنز پر برہمی کا اظہار کیا، جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جاوید شیخ دیگر معروف فنکاروں، بشمول بہروز سبزواری، روبینہ اشرف، بشریٰ انصاری اور شبیر جان کے ساتھ ایک پریس ایونٹ میں شریک تھے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بشریٰ انصاری نے طنزیہ انداز میں کہا:
"میں جاوید شیخ کے گھر گئی تھی، انہوں نے مجھے کچھ کھانے کو بھی نہیں دیا کیونکہ ان کے پاس اس وقت کوئی گھر ہی نہیں تھا۔ ان کا گھر میری آنکھوں کے سامنے بنا اور میری آنکھوں کے سامنے ہی اجڑ گیا۔”

اس پر جاوید شیخ نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ "بشریٰ نے میری طلاق پر جو کچھ کہا وہ مذاق میں کہا، لیکن کسی کا گھر اجڑ جائے، ٹوٹ جائے یہ خوشی کی بات نہیں ہے۔ میں نے کبھی ان کے ٹوٹے ہوئے گھر پر بات نہیں کی اور نہ ہی یہ سوال اٹھایا کہ ان کی شادی کیوں ختم ہوئی۔”

جاوید شیخ نے مزید کہا "آئندہ جب بھی میری کہانی سناؤ تو اپنی کہانی بھی ضرور بتاؤ، کیونکہ تمہاری شادی بھی کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔”

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بشریٰ انصاری کے اس طنز پر مکسڈ رائے سامنے آئی۔ کچھ نے ان کی حد سے زیادہ بات کرنے پر افسوس کا اظہار کیا، جبکہ متعدد صارفین نے جاوید شیخ کا دفاع کرتے ہوئے انہیں لیجنڈ اداکار قرار دیا اور ان پر کیے گئے طنز پر شدید ناراضی کا اظہار کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے