اداکارہ میرا دفتر میں حادثے کا شکار، سیڑھیوں سے گر کر زخمی

0

پاکستانی فلم اسٹار میرا دفتر میں پیش آنے والے ایک حادثے میں زخمی ہو گئیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ آفس میں موجود تھیں کہ سیڑھیاں اترتے ہوئے پاؤں پھسلنے کے باعث گر پڑیں، جس کے نتیجے میں انہیں کمر میں چوٹیں آئیں۔

حادثے کے بعد اداکارہ کو طبی معائنے کے لیے ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا، جہاں انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیڑھیوں سے گرنے کے بعد میرا درد سے کراہتی نظر آ رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ علاج کے بعد آرام کر رہی ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.