آن لائن جوئے کا پروموشن کیس: رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت میں 16 فروری تک توسیع

آن لائن جوئے کی پروموشن کیس: رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت میں 16 فروری تک توسیع

لاہور کی سیشن کورٹ نے آن لائن جوئے کی پروموشن کے مقدمے میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت میں 16 فروری تک توسیع کر دی ہے۔ عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے کی۔

ضمانت کی مدت ختم ہونے پر رجب بٹ اور ندیم مبارک عدالت میں پیش ہوئے، جس کے بعد عدالت نے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت میں مزید توسیع کا حکم جاری کیا۔ عدالت نے اس سے قبل تفتیشی افسر کو کیس سے متعلق ریکارڈ جمع کروانے کی مہلت بھی دے رکھی تھی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ اور متعلقہ ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے