پاکستانی نژاد امریکی میوزک ڈائریکٹر حنان حسین کا عالمی اعزاز، Clio Music Award جیت لیا

Pakistani-American music director Hanan Hussain wins global honor, Clio Music Award

لاس اینجلس — پاکستانی نژاد امریکی میوزک ڈائریکٹر حنان حسین نے بین الاقوامی سطح پر بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ انہوں نے امریکا کے معتبر Clio Music Awards میں بہترین میوزک ویڈیو ڈائریکٹر کا ایوارڈ جیت لیا۔

اس کے ساتھ ساتھ حنان حسین کو دنیا کے سب سے باوقار موسیقی ایوارڈز میں شمار ہونے والے گریمی ایوارڈز میں بھی نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے، جہاں انہیں بہترین میوزک ویڈیو کی کیٹگری میں نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گریمی ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب آج اتوار کو منعقد کی جائے گی، جس میں دنیا بھر سے نامور فنکار شریک ہوں گے۔ حنان حسین کی نامزدگی کو پاکستانی نژاد فنکاروں کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

میوزک انڈسٹری میں حنان حسین کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی تخلیقی صلاحیتوں کا اعتراف ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستانی ٹیلنٹ کے لیے بھی ایک اہم سنگِ میل سمجھی جا رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے