وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پی کے درمیان ملاقات، سیکیورٹی کی صورتحال سمیت اہم امور زیر غور

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات جاری ہے جس میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت اہم امور پر بات چیت ہو رہی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ملاقات کے لیے مدعو کیا تھا، جس میں خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا دہشت گردی سے متعلق تحفظات پر وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔

ملاقات میں وفاق کے ذمہ واجبات کی ادائیگی سے متعلق بات چیت ہوگی جبکہ 8 فروری کے ممکنہ احتجاج پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔

ملاقات میں وادی تیراہ میں آپریشن اور مقامی لوگوں کی نکل مکانی پر بات چیت ہوگی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے