ناقص خدمات پر 1,800 غیر ملکی عمرہ ٹریول ایجنسیوں کے معاہدے معطل

ناقص خدمات پر 1,800 غیر ملکی عمرہ ٹریول ایجنسیوں کے معاہدے معطل

ریاض — سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے ناقص کارکردگی اور خدمات کے مقررہ معیار پر پورا نہ اترنے پر 1,800 غیر ملکی عمرہ ٹریول ایجنسیوں کے معاہدے معطل کر دیے ہیں۔

خلیجی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایجنسیاں عمرہ شعبے میں کام کرنے والی مجموعی طور پر 5,800 ایجنسیوں کا ایک نمایاں حصہ ہیں۔

وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام باقاعدہ دورانیہ جاتی جائزے (Periodic Evaluation) کے بعد اٹھایا گیا، جس کے دوران متعدد ایجنسیوں کی کارکردگی میں سنگین انتظامی اور سروس سے متعلق خامیاں سامنے آئیں۔

وزارت کے ترجمان غسان النعیمی کے مطابق متاثرہ ایجنسیوں کو 10 دن کی مہلت دی گئی ہے تاکہ وہ نشاندہی کی گئی خامیوں کو دور کر سکیں اور اپنی خدمات کو طے شدہ معیار کے مطابق بنا سکیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ معطلی کا اطلاق فی الحال صرف نئے عمرہ ویزوں کے اجرا پر ہوگا، جبکہ پہلے سے جاری معاملات کا علیحدہ جائزہ لیا جائے گا۔

وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عازمینِ عمرہ کو بہتر سہولیات، شفاف خدمات اور اعلیٰ معیار کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، اور مستقبل میں بھی کارکردگی کی بنیاد پر سخت نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے